لاہور: اداکارہ وماڈل صنم بخاری نے کہا ہے کہ راتوں رات شہرت اورکامیابی کی بلندیوں کوچھونا ہو تو شوبز سے بہترکوئی دوسرا شعبہ نہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ بہت سے نوجوان فلم میکرزجدید ٹیکنالوجی کے ذریعے اچھی فلمیں پروڈیوس کررہے ہیں، جبکہ بہت سے نوجوان فنکار، اب ’فلم اسٹار‘ بن کر لوگوں کے دلوں پر راج بھی کر رہے ہیں۔ یہی اس شعبے کی انفرادیت ہے اوراسی کی وجہ سے لوگ فلم انڈسٹری کوسب سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب ضرورت اس بات کی ہے کہ نوجوان فلم میکرزپاکستانی فلم اورسینما کی تعداد بڑھانے اوراس کے معیارکو مزید بہتربنانے کے لیے کوشاں رہیں، اگراس سلسلہ کویہیں روک دیا گیا توموجودہ دورکا حال ، ماضی جیسا ہونے میں دیرنہیں لگے گی۔








