counter easy hit

اقتصادی راہداری پر کوئی اعتراض نہیں ہے ،عمران خان

There is no question the economic corridor, PTI

There is no question the economic corridor, PTI

عمران خان نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری پرکوئی اعتراض نہیں ہے ، چینی سفیر کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، سپریم کورٹ کو پاناما لیکس کا کیس سننا چاہیے ، کہیں سے بھی دستک کا جواب نہ ملنے پر باہر نکل رہےہیں ۔

بنی گالہ میں صحافیوں سے گفتگومیں چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ہمیں کرپشن پر قابو پانا ہے تو میاں صاحب کا احتساب کرنا ہے، میاں صاحب نے چوری نہیں کی تو تلاشی میں کیاحرج ہے،سڑکوں کے فیتے کاٹنے سے لو گ پاناما کو نہیں بھولیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ پاناما الزام نہیں ثبوت ہیں ،جمہوریت میں پارلیمنٹ اور وزیراعظم عوام کوجوابدہ ہے،آزاد میڈیا اور سوشل میڈیا کی وجہ سے لوگوں میں شعورآگیاہے،اسلام آباد میں انسانوں کا سمندر جمع ہوگا۔ جب تک عوام ساتھ ہوں کوئی اکیلا نہیں ہوتا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ کل میاں صاحب نے بڑی دھواں دھار تقریر کی،میں 13 سال کرکٹ کھیل کر ایک کروڑ کا ایک فلیٹ لے سکا جبکہ حسن نواز نے ایک طالب علم ہو کر650کروڑروپےکاگھرخریدا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website