counter easy hit

عدالت سے بڑی کارروائی کی خبر آگئی

There was a great deal of action from the court

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نام نہاد سماجی کارکن گلالئی اسماعیل کے خلاف ریاست مخالف تقاریر اور پشتون قوم میں ملک کے خلاف نفرت پھیلانے کے الزام پر تھانہ شہزاد ٹاؤن میں مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے۔ گلالئی اسماعیل کے خلاف درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق گلالئی اسماعیل نے فرشتہ کو بنیاد بنا کر حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی کی، جان بوجھ کر پشتون قوم میں نفرت پھیلانے کی کوشش کی اور پاک فوج کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کی۔ وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی ایم جس طرح ایک معصوم بچی کے بیہمانہ قتل کو اپنی دو ٹکے کی سیاست کے لئے استعمال کر رہی ہے اس سے لگتا ہے کہ اُن کی سیاست کے سینے میں دل نہیں ہے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ قصور میں نو بچیوں کا قتل ہوا، اس کے بعد پرچہ کٹا لیکن کسی نے بھی پی ٹی ایم جیسی بیہودہ گفتگو نہیں کی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ہمارا مفاد پاکستان کے ساتھ جڑا ہے، ریاست مخالف عناصر بیرونی ایجنسیوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے معاملے کا نوٹس لیا ہے، دنیا بھرمیں جرائم ہوتے ہیں، فرشتہ کے معاملے کو سیاست کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔دوسری جانب پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی رہنما گلالئی اسماعیل کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ گلالئی اسماعیل کے خلاف شہری محمد ذیشان کی درخواست پر تھانا شہزاد ٹاؤن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق گلالئی اسماعیل نے فرشتہ زیادتی اور قتل کے واقعےکو حکومت کی طرف موڑنےکی کوشش کی ہے، ان کی تقریر پشتونوں کے دل میں ملک کے خلاف نفرت پیدا کرتی ہے جو بدنیتی اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق گلالئی اسماعیل نے ریاست مخالف تقاریر کیں، اپنی تقاریر میں عوام کو اداروں کے خلاف اُکسایا اور نفرت پیدا کی ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی کا کہنا ہے کہ معصوم بچیوں سے ظلم و زیادتی کی اجازت کوئی بھی مہذب معاشرہ نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی ایم اور دیگر جماعتوں نے اس واقعے کو سیاست کی نذر کرنا چاہا، ایسا رویہ انسانی تقاضوں کے منافی ہے، حکومت ہر ممکن یقین دہانی کراتی ہے کہ انصاف کے تقاضے جلد پورے ہوں گے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website