اسلام آباد(ویب ڈیسک) دو روز قبل منشیات کیس میں گرفتار ہونیوالے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کے بھتیجے طلال نادر آفریدی کوضمانت پررہائی مل گئی، تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایک مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے گاڑی بھگا دی، جس پر پولیس نے گاڑی کا تعاقب کی اور روک کر تلاشی لی تو اس میں سے آدھا کلوگرام سے زائد چرس برآمد ہوئی اور جس شخص سے یہ منشیات برآمد ہوئی وہ وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی کا بھتیجا نکلا ۔ پتہ چلنے اور میڈیا میں خبریں آنے کے بعد جب ہر طرف سے تنقید شروع ہوئی تو وزیر مملکت کو صاف صاف کہنا پڑا کہ کوئی چاہے میرا رشتہ دار ہو یا دوست کسی جرم میں ملوث پایا گیا تو قانون اپنا راستہ خود بنا لے گا (ش س م)