اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہاہے کہ ہم پیار اور محبت کا حربہ استعمال کرتے ہیں،ہم لوگوں کے پاس جاتے ہیں اور پیار محبت سے بات کرتے ہیں ، انہیں نئے پاکستان کا ویژن دکھاتے ہیں ، اس وجہ سے وہ ہمارے ساتھ شامل ہو جاتے ہیں۔
جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے کہ صحافی نے ملک کے صدر کے انتخاب سے متعلق سوال کیا کہ” جس طرح آپ نے قومی اسمبلی میں جو حرب اسے استعمال کر کے حکومت بنائی اور اب آپ۔۔؟ صحافی ابھی سوال مکمل کر رہے تھے کہ اس دوران جہانگیر ترین نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو حربہ استعمال کیا وہ پیار اور محبت کا ہے ، ہم لوگوں کے پاس جاتے ہیں اور پیار محبت سے بات کرتے ہیں ، انہیں نئے پاکستان کا ویژن دکھاتے ہیں ، اس وجہ سے وہ ہمارے ساتھ شامل ہو جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم آئے ہیں اب عارف علوی کو کامیاب کروانے کیلئے ، ہماری پوزیشن بہتر ہے لیکن ہمارا فرض ہے کہ ہم تمام لوگوں کے پاس جائیں اور انہیں عزت دیں اورووٹ مانگیں تاہم صدر تو وفاق کا ہوتا ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایک ووٹ بھی جو ہمیں مل سکتا ہے نہ چھوڑیں ،صدارتی انتخاب میں واضح اکثریت سے کامیابی ہوگی لیکن ایک ووٹ بھی قیمتی ہے،چاہتے ہیں بلوچستان کے عوام کو علم ہو صدرپاکستان ان کیلئے بھی کام کریگا، ہمیں نیا پاکستان بنانا ہے اس لیے تجربہ کار لوگوں کو استعمال کرنا ہے۔