اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان کی عالمی سطح پر سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں، فرانس نے پاکستان سے اسمگل شدہ قیمتی اورتاریخی نوادرات واپس کردیئے، فرانسیسی حکومت نے443 قیمتی نوادرات پاکستان کوواپس کردیئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس سے قیمتی نوادرات کی واپسی کیلئے پاکستان کی عالمی سطح پر سفارتی کوششیں رنگ لے آئیں۔فرانس نے پاکستان سے اسمگل شدہ قیمتی اورتاریخی نوادرات پاکستان کوواپس کردیئے ہیں۔ وزیرخارجہ نے پاکستانی سفارتکاروں کومعاملہ حکام کے سامنے اٹھانے کی ہدایت کی تھی۔ بتایا گیا ہے کہ سفارتی کاوشوں کے بعد فرانسیسی حکومت نے443 قیمتی نوادرات پاکستان کوواپس کردیئے ہیں۔ نوادرات فرانسیسی حکومت نے پاکستانی سفارت خانے کے حوالے کئے ہیں۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے تاریخی نوادرات کی واپسی پرفرانسیسی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ دوسری جانب وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت بین الوزارتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں سفارتکاری کےحوالےسے اہم امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں وزیرداخلہ اوروزیرمذہبی امورسمیت مختلف وزارتوں کےحکام کی شرکت کی۔ اسی طرح وزیرخارجہ سے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان نے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں افغان امن عمل سمیت دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ نمائندہ خصوصی نے افغانستان کی تعمیرنوکے حوالے سے پاکستان کے کردارکو سراہا۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل میں مصالحانہ کردارادا کرتا آرہا ہے۔ پاکستان اور افغان امن عمل میں افغان قیادت سے نتیجہ خیزمذاکرات کا حامی ہے۔ افغانستان کی تعمیرنو کے لیے بھی اپنا کردارادا کرتے رہیں گے۔