بچوں کے ساتھ ڈنر پر گیا تھا، ہو سکتا ہے عمران میرے بعد وہاں آئے ہوں ، سابق وزیر داخلہ کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے عمران خان سے ملاقات کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میری عمران خان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، گزشتہ روز بچوں کے ساتھ اسلام آباد کے مقامی ریسٹورنٹ میں ڈنر پر گیا تھا، ہو سکتا ہے عمران خان اس ریسٹورنٹ میں میرے بعد آئے ہوں، جب تک ہوٹل میں رہا وہاں پر عمران خان موجود نہیں تھے۔ منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ان کی سالگرہ تھی، میری بیٹی نے اصرار کیا تھا کہ ڈنر کیلئے مقامی ریسٹورنٹ چلتے ہیں، جس پر میں اپنے بچوں کے ہمراہ اسلام آباد کے مقامی ریسٹورنٹ میں گیا اور وہاں کھانا کھایا۔