راولپنڈی: نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ آپریشنل کرنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
قانون نافذ کرنیوالے ادارے آج فل ڈریس ریہرسل کریں گے۔ اسلام آباد کے نئے ائیر پورٹ پر ریہرسل میں اے ایس ایف، راولپنڈی اور اٹک پولیس کے اہلکار شریک ہوں گے۔ اینٹی نارکوٹکس فورس، کسٹم اور سول ایوی ایشن حکام بھی ریہرسل میں شرکت کریں گے۔ فل ڈریس ریہرسل کے بعد سیکیورٹی انتظامات کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔