اسلام آباد: پارٹی کیلئے اس وقت مشکل صورتحال ہے ، وزارت داخلہ سے استعفیٰ سپریم کورٹ کی تضحیک کئے جانے پر دیا: سابق وزیر داخلہ
سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے مسلم لیگ ن اختلافات کا شکار ہے لیکن کوئی فارورڈ بلاک نہیں بنے گا ، وزارت سے استعفیٰ سپریم کورٹ کی تضحیک کیے جانے پر دیا، عدلیہ کے فیصلوں پر تنقید ہو سکتی ہے تضحیک نہیں، مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک کی افواہیں سامنے آنے پر سابق وزیر داخلہ چودھری نثاربھی بول پڑے، انہوں نے پارٹی کے لیے مشکل صورت حال اور اختلافات کا اقرار کیا تاہم دھڑے بندی کے امکانات سے انکار کیا۔ چودھری نثار نے کہا کہ بھارت سے دوستی حکومت کرے یا کوئی اور انہیں پسند نہیں۔ سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزارت سے استعفیٰ سپریم کورٹ کی تضحیک کیے جانے پر دیا، عدلیہ کے فیصلوں پر تنقید تو ہو سکتی ہے تضحیک نہیں۔