سلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے میں کوئی سیاسی مداخلت نہیں ہو گی، ریلوے میں ہر سطح پر بدعنوانی کا خاتمہ کیا جائیگا، ریلوے کی اب ٹرین نہیں رکے گی۔
شیخ رشید احمد نے وفاقی وزیر ریلوے کا قلمدان سنبھالنے لیا، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ریلوے حکام نے وزارت ریلوے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پرشیخ رشید نے کہا کہ پاکستان ریلوے میں کوئی سیاسی مداخلت برادشت نہیں کی جائیگی، ریلوے کو جدت پسندی سے تبدیل کیا جاسکتا ہے اور مال برادر ٹرینوں کی تعداد دُگنا کرنے کے لئے بھی ہدایات دیں۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ کیرج فیکٹری اسلام آباد کو بہتر بنایا جائے گا، مالی خسارے کی پشت پرموجود تمام وجوہات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، رسالپور لوکو موٹو فیکٹری، خراب لوکوموٹویز اور کوئٹہ، تفتان سیکشن کے بارے میں وضاحت مانگی لی، پاکستان ریلوے کو سرمایہ کاری کے لیے راہیں ہموار کرنے بھی ضرورت ہے۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے واضح کیا کہ پاکستان ریلوے میں ہر سطح پر بدعنوانی کا خاتمہ کیا جائیگا، سکھر ڈویژن کو اولین ترجیح قرار دیا۔ وفاقی وزیر کو دی جانیوالی بریفنگ میں چیئرمین وزارت ریلوے جاوید انور، سی ای او آفتاب اکبر، ایس پی پاکستان ریلوے پولیس راجہ ظہیر، سیکرٹری ریلوے بورڈ فرخ تیمور غنری، ڈی جی ٹیکنیکل منور علی شاہ اور ڈی جی آپریشنز مریم گیلانی بھی شریک ہوئے۔