counter easy hit

سب نے سیف کیساتھ شادی سے منع کیا تھا،کرینہ کپور

They did not permit marriage with Saif, Kareena Kapoor

They did not permit marriage with Saif, Kareena Kapoor

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان کے درمیان شادی کے بعد اب تک کوئی بھی ناخوشگوار خبر سننے میں نہیں آئی اور دونوں ہی بہت پرسکون زندگی گزارنے میں مصروف ہیں۔

تاہم کرینہ کپور نے ایک انکشاف کرکے سب کو حیران کردیا ہے بھارتی میڈیا کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران کرینہ کپور خان کا کہناتھا کہ بہت سے لوگوں نے مجھے کہا کہ شادی کے بعد کسی بھی اداکارہ کا کیرئیر ختم ہو جاتا ہے اور ابھی سیف علی خان کے شادی نہ کرنا لیکن میں اپنے فیصلے سے پیچھے نہ ہٹی۔ اب جب میں ایک ماں بننے جا رہی ہوں، میں جانتی ہوں کہ لوگ اس پر بھی ایک لیبل لگا دیں گے لیکن اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ کوئی چیز مجھے کام کرنے سے نہیں روک پائی اور میں اچھی طرح جانتی ہوں کہ ذاتی اور پیشہ وارانہ زندگی کو ایک دوسرے سے الگ کیسے رکھنا ہے۔ میں جانتی ہوں کہ یہ بہت ہی بہترین تجربہ ثابت ہو گا لیکن میں یہ نہیں چاہتی کہ گھر بیٹھوں، ہم ہر آنیوالے دن کو نئے دن کی طرح ہی لیں گے۔

کرینہ کپور نے مزید کہا کہ ’’میں ہمیشہ کام کروں اور چھٹیاں بھی مناؤںگی، اس لیے کچھ بھی تبدیل نہیں ہونے جا رہا۔ جب میں بچے کیساتھ ایک روٹین میں آ جاؤں گی تب ہی جان پاؤں گی کہ میں کیا محسوس کرتی ہوں۔ فی الحال میں تو میں ایک اسکرپٹ پڑھ رہی ہوں جو بہت ہی زبردست ہے۔ لوگوں نے کہا تھا کہ شادی کے بعد مجھے کام نہیں ملے گا لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ میں نے زیادہ کام کیا۔ سیف نے ہمیشہ مجھ سے کہا کہ دیکھا تم نے شادی کے بعد زیادہ کام کیا اور بچہ پیداہونے کے بعد بھی ایسا ہی ہو گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website