قومی اسمبلی کے رکن جمشید دستی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے نا م پر چور ڈاکواور بدمعاش اسمبلیوں پر قابض ہیں۔ جمہوریت کا تو یہ اصول بن گیا ہے کہ کروڑوں لگاؤ اور اربوں کماؤ۔
Thieve robber are occupied by assemblies on the name of democracy, Jamshed Dasti
سرگودھا کے پریس کلب میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئےجمشید دستی نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے قائدین، ورکرز کا خون چوستے ہیں۔ چور ڈاکوؤں اور بد کردار لوگوں کو اپنے ساتھ شامل کر لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا ہی نہیں بلکہ سب کا احتساب ہونا چاہیے۔ سیاست دان اپنے آپ کو پرہیز گار اور بے باک کہتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ سب سے پہلے سیاست دانوں کا احتساب ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کی جمہوریت کا تو یہ اصول بن گیا ہے کہ کروڑوں لگاؤ اور اربوں کماؤ۔ جمشید دستی نے الزام لگایا کہ پنجاب میں 90سے95فیصد تھانے فروخت ہوتے ہیں ڈی پی اوز 15سے 20کروڑ روپے ہر ماہ حمزہ شہباز شریف تک پہنچاتے ہیں۔