ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )چوروں نے گرینڈر سے ایک ہی رات تین مسجدوں کے غلے کاٹ کر ہزاروں روپے نقدی چرالی ، پولیس گشت میں لاپرواہی سے چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا ہے صدر مسجد جمال مصطفی۔تفصیلات کے مطابق ایک سال بعد مسجدوں کے غلے توڑ کر نقدی چرانے والا گروہ پھر حرکت میں آگیا گزشتہ رات جامع مسجد جمال مصطفی وجامع مسجد بلال شاد باغ کالونی ننکانہ اور مسجد اللہ اکبر اسٹیشن والی کے غلے کو گر ینڈر سے کاٹ کر نامعلوم چور ہزاروں روپے کی نقدی لے اُڑے یاد رہے کہ مسجد اللہ اکبر سے ملحق ریلوے پولیس چوکی واقع ہے جبکہ ایک سال قبل ننکانہ کی چودہ مسجدوں کے تالے توڑنے والے چوروں میں سے آج تک کوئی گرفتارنہیں ہو سکا صدر جامع مسجد جمال مصطفی حاجی طارق محمود نے پولیس تھانہ سٹی ننکانہ کو در خواست دینے کے بعد کئی فون کئے مگر وعدے کے باوجود پولیس کو وقوعہ دیکھنے کی فر صت نہ ملی شہریوں نے ڈی پی او ننکانہ رانا ایاز سلیم سے اپیل کی ہے کہ اندرون شہر اور بھائی پاسز پر پولیس گشت کو یقینی بنا یا جائے