counter easy hit

ریٹائرمنٹ سے متعلق سوچنے میں ابھی بہت وقت ہے، مصباح الحق

سڈنی: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ابھی ریٹائرمنٹ کے بارے میں نہیں سوچ رہا ہوں، ابھی اس میں بہت وقت باقی ہے۔

Think about retirement is still far away, Misbah ul Haq

Think about retirement is still far away, Misbah ul Haq

سڈنی ٹیسٹ میں شکست کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ٹیسٹ ٹیم کے قائد نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز اور پی ایس ایل کے بعد ریٹائرمنٹ کے حوالے سے کوئی فیصلہ کروں گا، آسٹریلیا میں آؤٹ آف فارم رہا، شروع میں رنز نہ ہوں تو پریشر بڑھ جاتا ہے، پریشر میں آکر غلط شاٹ کھیلے اور اسی وجہ سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بھی پرفارم نہیں کر سکا، کسی بھی ملک کے پلیئرز کو فٹنس میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔مصباح الحق نے کہا کہ آسٹریلیا میں کھیلنے کیلئے 100 فیصد فٹ ہونا ضروری ہے، ہمارے لئے یہ ایک مشکل سیریز تھی، آسٹریلیا نے ہوم کنڈیشنز کا خوف فائدہ اٹھایا اور ہمیں ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کیا، کامیابی کا کریڈٹ پوری کینگروز ٹیم کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم میں تجربہ کار بیٹسمین اور ورلڈ کلاس بولر شامل ہیں، نوجوان پلیئرز اچھا پرفارم کر رہے ہیں، اس تلخ تجربے سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ گابا میں فائٹ بیک کے بعد ہمیں خود اعتمادی ملی تو میلبورن میں شکست سے ٹیم مورال ڈاؤن ہوا، اس طرح کی شکست کے بعد حوصلے پست ہو جاتے ہیں، ایک ایشین ٹیم کے طور پر ہمیں بہت زیادہ سیکھنے کی ضرورت ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website