پیرس، اسلام آباد (یس اردو نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کےچیف ایگزیکٹو اور ممتاز سیاسی وکاروباری شخصیت میاں محمد حنیف نے یس اردو نیوز کی تیسری سالگرہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یس اردو نیوز کا تعمیری صحافت میں اہم ترین کردار ہے اسی لئے ہماری نیک خواہشات اور دلی مبارکبادیں یس اردو نیوز کی پوری ٹیم اور قاری فاروق احمد فاروقی صاحب کے ساتھ ہے ۔تعمیری صحافتی ادارے کی طرح یس اردو نیوز نے ہمیشہ حکومتی اہم کامیاب پالیسیوں کی تعریف اور اپوزیشن کی جائز تنقید کو موثر انداز میں پیش کیا ہے جس کیلئے یس اردو نیوز مبارکباد کی مستحق ہے۔