counter easy hit

تیرہ دن بعد بریگیڈ کمانڈر فارغ ،اڑی واقعہ بھارت کے گلے پڑگیا

 Thirteen days after the brigade commander, Uri event clung to embrace India


Thirteen days after the brigade commander, Uri event clung to embrace India

 

اڑی واقعہ خود بھارت کے گلے پڑگیا، بھارت نے اڑی حملے کا الزام پاکستان پر لگایا واقعے کے 13دن بعد اپنے ہی بریگیڈ کمانڈر سوما شنکر کو چلتا کردیااوراڑی واقعے کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا گیا۔

فلک کا تھوکا حلق میں ہی آگرتا ہے،کچھ ایسا ہی آج کل بھارت کے ساتھ ہورہا ہے،بنا تحقیقات اور ثبوت کے اڑی واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے والے بھارت کی اپنی ہوائیاں اڑی ہوئی ہیں ۔بھارت نے اپنے گریبان میں جھانکنے کے بجائےپاکستان کے خلاف سراسر جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا شروع کیا ،جو آہستہ آہستہ اس کے گلے کا پھندا بن گیا ہے ۔

پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والی مودی سرکار کو اڑی حملے کے 13دن بعد ہوش آہی گیا اور اڑی سیکٹر کے بریگیڈ کمانڈر کو ہٹا کر کرنل یشپال کو اڑی سیکٹر کا بریگیڈ کمانڈر لگا دیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اڑی سیکٹر کے بریگیڈیئر اوما شنکر کو اڑی واقعے کی انکوائری مکمل ہونے تک عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔18 ستمبر سے پاکستان کے خلاف شور مچانے والی بھارت سرکار نے آخرکار تیرہ دن بعد واقعہ کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ 18ستمبر کو مقبوضہ کشمیر کے اڑی سیکٹر پر حملے میں 19بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website