counter easy hit

اکتیس اکتوبر کے واقعات کی ذمہ دار خود تحریک انصاف ہے، چوہدری نثار

Thirty-October events is solely responsible for Justice Nisar

Thirty-October events is solely responsible for Justice Nisar

اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار نے 31 اکتوبر کے واقعات کا ذمہ دارتحریک انصاف کو قرار دے دیا۔ انہوں نے تشدد کی سیاست کرنے والوں کے لیے خود کو آمر قرار دے دیا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نادرا میں قابل افراد کام کر رہے ہیں صرف چند افراد کی وجہ سے ادارہ بدنام ہوتا ہے۔ ان کے سدباب کے لیے آن لائن شکایت سیل قائم کیا جارہا ہے۔ جعلی شناختی کارڈوں کے خلاف کافی عرصہ پہلے سے مہم شروع کی جاچکی ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ نادرا میں شناختی کارڈ بنوانے کے لیے آنے والوں بزرگوں، بچوں اور خواتین کا خیال کیا جائے اور کسی کو لائن توڑنے کی اجازت نہ دی جائے۔

چوہدری نثار نے بتایا کہ ایف آئی اے کو جعلی نوٹیفیکشن کے حوالے سے ہدایت کردی ہے۔ سوشل میڈیا پر زیادہ چیزیں جھوٹی پھیلائی جاتی ہیں۔

تحریک انصاف کے دھرنے کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اگر میں کوئی آمر ہوتا تو 2 نومبر کو پرویز خٹک اور ان کے ساتھ ہزاروں افراد کو اسلام آباد نہ آنے دیتا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ انتشار، تشدد اور لاک ڈاؤن کے منصوبے کے لیے اسلام آباد آئیں گے تو قانون حرکت میں آئے گا اور میں ان کے لیے آمر بن جاؤں گا۔ البتہ اگر پرامن دھرنوں، جلسوں اور سیاسی سرگرمیوں کے لیے آئیں گے تو ساری سڑکیں ان کے لیے کھلی ہوں گی۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ 31 اکتوبر کو صوابی اور اسلام آباد میں ہونے والی شیلنگ اور نقصان کی ذمہ دار خود تحریک انصاف ہے۔ پارٹی قیادت نے کارکنوں کو اکسایا جس کے بعد وہ بے قابو ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے دھرنے کی کال پر اسلام آباد آنے والے مظاہرین پر پولیس نے شیلنگ کی تھی جس سے تحریک انصاف کے 2 کارکن اور ایک نومولود بچہ جاں بحق ہوگئے تھے۔ تحریک انصاف نے بعد ازاں دھرنے کو یوم تشکر میں تبدیل کر کے اسلام آباد میں جلسہ کیا تھا۔


 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website