گوجرانوالا میں ایک ایسا نوجوان بھی ہے جس کا وزن تین سو کلو تک بڑھ چکا ہے اور اب وہ اپنے موٹاپے سے سخت پریشان ہے۔
28 سال کے نوجوان عدنان عرف ببر شیر کا وزن بچپن سے بڑھ رہا ہےجو بڑھتے بڑھتے 3 سو کلو تک پہنچ گیا ہے۔
عدنان کا جتنا زیادہ وزن ہے، اتنی ہی زیادہ خوراک بھی ہے لیکن اب وہ اپنے موٹاپے سے سخت پریشان ہے اور جسم کی فاضل چربی کو آپریشن کے ذریعے نکلوانا چاہتا ہے۔
آج لاہور کے نجی اسپتال میں عدنان عرف ببر شیر کا آپریشن کیا جائے گا۔