کراچی: نئے پاکستان میں ایسا نہیں چلے گا۔ حلیم عادل شیخ نے کراچی میں مویشی منڈی کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کورشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف تبدیلی کا نعرہ لئیے انتخابات میں اتری اور چھا گئی۔پاکستانی عوام نے تحریک انصاف پر بہت زیادہ اعتماد کا اظہار کیا اور یہی وجہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات 2018 میں شاندار اور تاریخی کامیابی سمیٹ لی ہے۔ اس وقت پاکستان تحریک انصاف کی قومی اسمبلی کی نشستوں کی تعداد 116 تک جا پہنچی ہے جس کے مطابق تحریک انصاف اب آزاد امیدواروں کو ساتھ ملا کر مرکز میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔اس کے علاوہ خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت کے لیے راستہ صاف ہے جبکہ پنجاب میں بھی تحریک انصاف کی حکومت کے امکانات روشن ہو چکے ہیں۔عمران خان کے پہلے خطاب نے بھی عوام کے دل جیت لئیے ہیں اور انکی امیدیں بہت بڑھ چکی ہیں۔اس موقع پر عوام فوری طور پر ایسے اقدامات کی امید رکھے ہوئے ہیں جو انقلابی ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عوامی امنگوں کے مطابق تنخواہیں، مراعات نہ لینے جیسے اعلانات کررہے ہیں۔ آج ایک ایسا ہی عوامی اور دبنگ انداز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے اپنایا۔حلیم عادل شیخ نے کراچی میں مویشی منڈی کے قریب ٹریفک پولیس اہلکار کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔
PTI kay khilari nay Police ki chitrol kardi
نئے پاکستان میں ایسا نہیں چلے گا ، کھلاڑی نے کراچی پولیس کے رشوت خور اہلکار کی کلاس لے لی ،حلیم عادل شیخ نے مویشی منڈی کے قریب شیر جوان کو پیسے لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تھاhttp://www.zemtv.com
Publiée par Zemtv.com sur Samedi 11 août 2018