counter easy hit

’’ یہ تو ۔۔۔‘‘ وزیر اعظم عمران خان نے بلاول بھٹو کو ایسا’ خطاب‘ دے دیا کہ پوری پیپلز پارٹی غصے سے آگ بگولہ ہوگئی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان نے بلاول بھٹو کو ” صاحبہ” کہ دیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آج وانا میں جلسے سے خطاب کیا۔جلسے سے خطاب کے دوران بھی وہ اپوزیشن جماعتوں پر تنقید کرتے رہے۔دوران خطاب انہوں نے بلاوک بھٹو کو صاحبہ کہہ دیا اور کہا کہ میں بلاول بھٹو صاحبہ کی طرح پرچی پر نہیں آیا، محنت کر کے یہاں تک پہنچا ہوں اور 22 سال جدو جہد کی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے اس موقع پر مولانا فضل الرحمنٰ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا ڈیزل ہر بھی بات کروں گا،ان کی بڑی سستی قیمت ہے،ایک کشمیر کمیٹی کی چئیرمین شپ اور ڈیزل کا پرمٹ۔وزیراعظم نے مولانا فضل الرحمنٰ کو سیاست کا 12وا کھلاڑی قرار دے دیا، وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ عوام میرے پر اعتماد رکھے، کچھ اونچ نیچ ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ سابقہ حکمرانوں نے لوٹ مار کی ہے، اس لوٹ مار کے خلاف میں 22 سال سے جدوجہد کر رہا ہوں، 2008ء تک پاکستان کے بیرونی قرضے 6 ہزار ارب تھے، گزشتہ 10 سالوں کے دوران بیرونی قرضے 30 ہزار ارب تک پہنچ گئے جوکہ 300 گنا اضافہ ہے، ہمارے سالانہ ٹیکسز کی مدت میں 4500 ارب جمع ہوتے ہیں، ان میں سے 2 ہزار ارب گزشتہ سالوں کے دوران لئے گئے قرضوں پر سود اور قسطوں کیلئے ادا کرنے پڑتے ہیں، اسی لئے ملک چلانے کیلئے پیسوں کی کمی ہے، عوام فکر نہ کریں تمام حالات بہتری کی طرف گامزن ہیں، قبائلی علاقوں میں تانبے کے بڑے ذخائر ہیں، ان ذخائر سے ہم بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں بالخصوص رمضان المبارک میں عوام الناس کو تبدیلی نظر آنا شروع ہو جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے قبائلی علاقوں کی سماجی و اقتصادی ترقی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لایا جائے گا، پسماندہ علاقوں کو ترقی دیئے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا،اس ضمن میں قبائلی علاقہ جات کی ترقی اور بہبود ہماری ترجیحات میں شامل ہیں، قبائلی علاقوں میں تبدیلی لانا پاکستان تحریک انصاف اور میرے وژن کا بنیادی جزو ہے، قبائلی عوام کو یہ تبدیلی جلد نظر آئے گی، قبائلی علاقوں میں صحت انصاف کارڈ فراہمی، ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی جائے گی جبکہ نوجوانوں کو روزگار کیلئے آسان قرضے، گھر بنانے کیلئے فنڈز کی فراہمی، وانا میں لڑکیوں اور لڑکوں کیلئے دو ڈگری کالجز کا قیام اور قبائلی علاقوں کے گرڈ اسٹیشن کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website