راولپنڈی : ضلع دیر کے رہائشی دو افراد کو مبینہ طور پر تھانہ میں بند کر نے اور ان سے 70ہزارروپے نقدی لینے پر ضلع دیر سے رکن صوبائی اسمبلی صاحبزادہ ثناء اللہ نے ساتھیوں کے ہمراہ پیرودہائی تھانہ کے باہر احتجاجی دھرنا دیا، ایم پی اے صاحبزادہ ثنا اللہ نے بتا یا کہ ،
حیات اور نیاز 19اگست کی رات عید کی چھٹیاں منانے دیر جانے کے لئے پیر ودہائی بس اڈے پر آئے جہاں تھانہ پیرودہائی پولیس کے اہلکار تلاشی کے بہانے امیر سب انسپکٹر کے پاس لے گئے اور وہاں ان کو تشدد کا نشانہ بنا یا اور ان سے 70ہزار روپے چھین لیے ۔ ایس ایچ او راحیل امجد نے مبینہ طور پر بدتمیزی کی ، دھرنے کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز راجہ طیفور موقع پر پہنچ گئے ۔ایم پی اے صاحبزادہ ثنا اللہ سے مذاکرات کیے اورمعا ملہ کی تحقیقات کی یقین دہانی کرائی