نئی دہلی; مقامی اداکارہ کی جانب سے زیادتی کی ایس آئی آر درج ہونے پر پولیس کی کارروائی کے بعد مروف بھارتی اداکار متھن چکروتی کے بیٹے کی شادی کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ اداکاری نے مہاکےآ چکروتی کے خلاف شادی کا دھوکہ دے کر شیادی کا نشانہ بنانے کی درخواست جمع کروائی ہے ۔
پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے شادی کی تیاریوں میں مصروف متھن چکروتی کے گھر پر چھاپہ مارا ۔ چھاپے کے وقت دلہن کے گھر والے بھی موجود تھے ۔ جو تقریب مکمل کیے بغیر واپس لوٹ گئے جس کے بعد مہاکشے چکروتی کی آج ہونے والی شادی بھی منسوخ کر دی گئی ہے ۔ متھن چکروتی کی جانب سے مہاکشے کی شادی منسوخ ہونے کی اطلاع ان کے دوست اور دیگر احباب کو دے دی گئی ہے ۔ اس حوالے سے تفیلا ت سامنے نہیں آ سکی ہیں ۔ جس کے باعث افواہوں کا بازار گرم ہے ۔ عین ممکن ہے کہ درخواست گزار اداکارہ سے ڈیل طے نہ ہونے کے باعث اسی اداکارہ اور مہاکشے کی شادی کروا دی جائے ۔ واضح رہے کہ بھوج پوری فلم انڈسٹری کی اداکارہ نے 3 جولائی کو دہلی کی مقامی عدالت میں شکایت درج کروائی تھی ۔ کہ مہاکسے نے شادی کا بہانہ بنا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور اب کسی اور شادی کر رہا ہے ۔ عدالت نے متھن کی اہلیہ یکتایالی اور بیٹے مہاکشے چکروتی کے خلاف ایف آئی آر درج کروانے کا حکم دیا تھا ۔ بعد ازاں عدالت نے دونوں کی پیشگی ضمانت بھی مظور کر لی تھی ۔