فیصل آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ کوئی نہیں جانتا کس کی وزارت خطرے میں ہے، یہ راز صرف عمران خان کے سینے میں دفن ہے، فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت تیار نہیں بیٹھی، وزیراعظم عمران خان نے بس یہ کہا تھا الیکشن کسی بھی وقت ہو سکتا ہے تاہم قبل ازوقت انتخابات کرانے کا نہیں سوچا، قبل ازوقت انتخابات ہوئے تو بھی پی ٹی آئی جیتے گی۔ جہانگیر ترین نے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ان کا وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر سے کوئی جھگڑا ہے نہ اختلاف، کس کی وزارت خطرے میں ہے، یہ راز تو صرف کپتان کے سینے میں دفن ہے۔ پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل نے کہا کہ حکومت کو تین ماہ ہوئے بہت سارے حملے ہو رہے ہیں، تحریک انصاف نئے پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہی ہے اور ہم تیس سال کا گند صاف کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ ایک سیکنڈ میں صوبہ نہیں بن جاتا، لیکن جنوبی پنجاب کو ضرور صوبہ بنائیں گے، ہوسکتا ہے کہ اگلا انتخاب آئے تو جنوبی پنجاب کا الیکشن الگ ہو، اسد عمر کے ساتھ تنازع کی خبر بالکل من گھڑت ہے۔ فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مڈٹرم انتخابات نہیں ہورہے، وزیراعظم سے جس طرح سوال کیا گیا تو اس کا جواب انہوں نے یہ دیا کہ ’’مڈٹرم انتخابات کسی وقت بھی ہوسکتے ہیں، جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ قبل ازوقت انتخابات ہوئے تو بھی پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔