counter easy hit

منشیات اسمگلنگ کا انوکھا انداز

 جدہ : سعودی عرب ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی، ریاض ایئرپورٹ پر کسٹمز حکام نے ایک مسافر کی آنتوں میں چھپائے گئے ہیروئن کے 90 کیپسولز برآمد کرلئے، دوسری جانب سعودی عرب کے جیزان بارڈر گارڈز نے نصف ٹن حشیش برآمد کرکے اپنے قبضہ میں لے لی جو کہ سمندری راستے سے اندرون ملک اسمگل ہونا تھی۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق ریاض کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئر پورٹ کسٹمز ڈائریکٹر سلطان الفہد نے بتایا کہ ایک مشتبہ مسافر کو روک کر اس کے منشیات کی موجودگی کے حوالے سے ٹیسٹ لئے گئے جس کے بعد اس کی آنتوں میں سے ہیروئن کے 90 کیپسولز برآمد کرلئے اور اس شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

4a

ذرائع ابلاغ کے مطابق بارڈر گارڈز میرین کے کرنل ساحر بن محمد الحربی نے بتایا کہ مچھلیاں پکڑنے والی کشتی نے سعودی پانیوں میں داخل ہونے کی کوشش کی، گشت پر مامور اہلکار اس کشتی میں داخل ہوئے۔

سعودی میری ٹائم حکام کا کہنا ہے کہ کشتی کی تلاشی کے دوران نصف ٹن ہیروئن برآمد کرلی گئی، کشتی میں سوار 3 یمنی باشندوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website