ممبئی (یس ڈیسک) عامر خان، سلمان خان اور شارخ خان تینوں کی پیدائش انیس سو پینسٹھ میں ہوئی۔ بیس سال سے بالی وڈ پر راج کرنے والے تینوں میں سے سلمان خان کو عام لوگوں کا ہیرو کہا جاتا ہے۔
اداکار نے گزشتہ دس برسوں میں ستائیس فلمیں کیں۔ متوسط طبقے کے ہیرو شارخ خان سیلیبرٹی ہونے کا مکمل لطف اٹھاتے ہیں۔ شائقین اور میڈیا میں گھرے رہنے والے کنگ خان نے دس سالوں میں سترہ فلمیں کیں۔
سلمان اور شارخ کے برعکس عامر خان سوچنے سمجھنے والے ناظرین کے ہیرو ہیں۔ مسٹر پرفیکشنسٹ کے نام سے مشہور عامر خان نے دس سالوں میں صرف چھ فلموں میں کام کیا۔