counter easy hit

کانٹے دار جانور کھانے کی کوشش سانپ کو مہنگی پڑ گئی

بیونس آئرس: برازیل میں ایک سانپ نے کانٹوں بھری کھال والے جانور ’خارپشت‘ یعنی سیہ (پورکوپائن) کو نگل لیا لیکن اس کے نتیجے میں خود اس کا حال برا ہوگیا اور ایک نامعلوم شخص نے یہ ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر ڈال دی جسے دیکھ کر لوگ حیرت اور خوف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

Thorn animal to eat snake got expensive

Thorn animal to eat snake got expensive

بڑی جسامت والا یہ سانپ ’بوآ‘ کہلاتا ہے جو برازیل میں عام پایا جاتا ہے اور یوں لگتا ہے جیسے یہ شدید بھوکا تھا اس لیے سوچے سمجھے بغیر ہی سیہ کو نگل گیا۔ مگر اس کوشش کا بھیانک نتیجہ نکلا اور سیہ کے جسم پر موجود سخت کانٹے اس کی کھال کو چیرتے ہوئے باہر نکل آئے جنہیں اس ویڈیو میں نمایاں طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ویڈیو پہلی بار گزشتہ ہفتے ’’لائیو لیکس‘‘ نامی ایک یوٹیوب چینل پر شیئر کرائی گئی تھی جسے اب تک 23 لاکھ سے زیادہ لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ ویڈیو دیکھنے والوں نے خوف کے علاوہ سانپ کےلیے ہمدردی کے جذبات کا اظہار بھی کیا ہے۔ البتہ یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس واقعے کے بعد وہ سانپ زندہ رہا یا نہیں۔ 2015 میں بھی ایسی ہی ایک ویڈیو یوٹیوب پر وائرل ہوئی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ 13 فٹ لمبا ایک اژدہا کس طرح ’سیہ‘ کو کھانے کے بعد مرگیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website