پی ٹی آئی رہنماؤں کو وزیراعظم کی تبدیلی کی خوش فہمی ہے، کہتےہیں کوشش کرکے ایسا وزیراعظم تلاش کیا جائے جس کے نام میں شریف نہ ہو، احسن اقبال اور عبدالقادر کے نام بھی تجویز کردیے ۔
Those prime minister Search whose name is not shareef, PTI
سپریم کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ن لیگ کو چاہیے کہ نئے وزیراعظم کی نشاندہی کرلے۔تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ ن لیگ احتیاط کرےجسےوزیراعظم نامزد کرے،اس کے ساتھ شریف نہ لگا ہو،اگرنام کے ساتھ شریف لگاہوگا تووہ پاناما شریف ہوگا۔اس موقع پر نعیم الحق نے کہا کہ ن لیگ احسن اقبال یا عبدالقادربلوچ کو وزیراعظم نامزد کردے۔