جو کام چیف جسٹس کا نہیں وہ اس طرف نہ جائیں، ازخود نوٹسز لے کر حکومت کا کام اپنے قبضہ میں کرلیا، نواز شریف کا الزام نواز شریف نے چیف جسٹس پر نیا الزام عائد کردیا
لاہور (اصغر علی مبارک) نواز شریف نے الزام عائد کرتے ہوئے جو کام چیف جسٹس کا نہیں وہ اس طرف نہ جائیں، ازخود نوٹسز لے کر حکومت کا کام اپنے قبضہ میں کرلیا۔تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی جانب سے عدالت پر کیچڑ اچھالنا کوئی نئی بات نہیں ہے۔سابق وزیر اعظم اکثر اپنے تند و تیز بیانات سے اعلیٰ عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
اب تو انہوں نے معزز جج صاحبان پر بھی کھل کر تنقید کرنا شروع کردی ہے۔ حال ہی میں نواز شریف نے چیف جسٹس پر نیا الزام عائد کردیا۔ نواز شریف نے الزام عائد کرتے ہوئے جو کام چیف جسٹس کا نہیں وہ اس طرف نہ جائیں، ازخود نوٹسز لے کر حکومت کا کام اپنے قبضہ میں کرلیا۔ چیف جسٹس کے اسپتالوں کا دوروں کا ٹارگٹ شاید ہم تھے، پارلیمنٹ کا کردار بھی دوسرے ہاتھوں میں چلا گیا ہے، سوموٹو ایکشنوں نے حکومت کا کردار اپنے قابو میں کرلیا ہے، چیف جسٹس جو کرنا ہے کریں، لیکن 18 لاکھ مقدمات کا بھی کچھ کریں۔ گزشتہ روز چیف جسٹس سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی ملاقات کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ وہ اس پر کوئی بات نہیں کرنا چاہیں گے