وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ نیا پاکستان بنانے والے کچھ نہیں بنارہے،خیبرپختونخوا میں موٹرے وے بھی ہم بنارہےہیں،کہیں تو منصوبوں پر آپ کا نام لکھ دیںکہ یہ آپ نے بنایا ہے۔
وزیر اعظم نے تاریخی مقام کٹاس راج میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدیق الفاروق کا شکر یہ اداکیا اورکہا کہ یہی وہ مقام ہے جہاں البیرونی نے زمین کا قطر دریافت کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میرے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ پانچ مذاہب کے لوگ یہاں اکھٹے ہیں ،یہ دنیا کے لیے بھی ایک پیغام ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگوں کو برابری حاصل ہے۔پاکستان میں مختلف مذاہب کے ماننےوالے دنیا بھر سے آتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ صدیق الفاروق کی یہ ذمہ داری لگائی ہے کہ وہ تمام مذاہب کے مقدس مقامات کی بہترین دیکھ بھال کریں۔پاکستان کو دنیا بھر میں اقلیت دوست ملک کی حیثیت سے جاناجائے گا۔ہمارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے یثرب میں اقلیتوں کا خاص خیال رکھا اور مسیحی بادشاہ کو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد کیا ۔بعض لوگ علماء کی شکل میں نہ جانے کیا کیا پڑھاتے ہیں ۔اسی سبق پررہیں گے جوقران پاک اور دیگر الہامی کتابوں میں لکھا ہے تو ہم بھٹکیں گے نہیں۔وزیراعظم نے خطاب کے دوران پنجابی میں صوفی کلام بھی پڑھا۔