علامہ اقبال کے خوابوں کی روشنی میں پاکستان کو اسلام کے اصولوں کے مطابق بنانے کی کوشش کریں گے :چیئرمین تحریک انصاف کا ڈیرہ غازی خان میں جلسے سے خطاب
ڈیرہ غازی خان: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پورے ملک کے لوگ تخت لاہور سے تنگ آ چکے ہیں ، ہم علامہ اقبال کے خوابوں کی روشنی میں ملک کو اسلامی اصولوں کے مطابق بنانے کی کوشش کریں گے ، ڈیرہ غازی خان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ مجھے ڈیرہ غازی خان کے عوام کے مسائل کا علم ہے ، مجھے یقین ہے کہ پنجاب کے تمام لوگ تخت لاہور سے تنگ آچکے ہیں ، پورے پنجاب اور لاہور کے لوگ بھی اس تخت لاہور سے تنگ ہیں ۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف پاناما کیس میں بری طرح پھنس چکے ہیں ، اللہ تعالیٰ نے پاناما کی صورت میں نواز شریف کیخلاف سوموٹو ایکشن لیا ہے ، مجھے یقین ہے کہ اب پاکستان کو بہت جلد شریف مافیا سے نجات مل جائے گی ، مجھے افسوس ہے کہ میں اتنی دیر کے بعد یہاں آیا ، میں نیا پاکستان بنائوں گا ،یہ وہ پاکستان ہے جو نظریہ ہے ، ملک کیوں بنا تھا ، عمران خان نے کہا کہ ہندوستان کے مسلمانوں نے اس ملک کے قیام کیلئے ووٹ دیا تھا ، مسلمان اقبال کے خوابوں کے مطابق ایک ریاست چاہتے تھے ، لاکھوں لوگوں نے پاکستان کیلئے قربانی دی ، علامہ اقبال نے کہا تھا کہ وہ ایسا ملک بنائیں گے جو دنیا بھر میں ایک مثال بنے گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں ایک کرپشن کی کرکٹ ٹیم بنا رہا ہوں جس کے کپتان نواز شریف ہوں گے ۔