چینی شہر ہاربن میں دو ہزار سے زائد سنومین سیر و سیاحت کیلئے آنے والے افراد کے کمال فن کا نتیجہ ہے
برف باری اور سردی سے لطف اندوز ہونے کا ایک انداز یہ بھی ہے کہ منچلے برف میں کھیلتے ہوئے برف سے بڑے بڑے سنو مین بناتے ہیں۔ چینی صوبے ہیلون گیجانگ کے سب سے بڑے شہر ہاربن میں بھی ایسے ہی ہزاروں سنو مین کی فوج آگئی جو بچوں بڑوں سب کی ہی توجہ کا مرکزبنی ہوئی ہے۔ چھوٹے بڑے سائز کے رنگ برنگے دو ہزار سے زائد یہ سنو مینز ایک کھلے میدان میں اس انداز میں کھڑے دکھائی دے رہے ہیں کہ جیسے فوج حملے کی تیاری کر رہی ہو۔ سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے یہ برفیلے مجسمے دیکھنے اور تصاویر بنانے لوگ بڑی تعداد میں یہاں کا رُخ کر رہے ہیں۔