تینوں خلاباز کامیاب مشن کی تکمیل کے بعد اتوار کے روز وسط ایشیائی ریاست قزاقستان میں واقع خلائی مرکز پر اتر گئے
ماسکو: روسی خلائی ایجنسی روس کاسموس نے بتایا ہے کہ بین الاقوامی خلائی سٹیشن پر 4 ماہ گزارنے کے بعد 3 خلاباز مدار سے نکلتے ہوئے اتوار کے روز زمین تک خیریت سے پہنچ گئے ۔ واپس آنیوالے خلابازوں کا تعلق امریکہ جاپان اور روس سے ہے ۔ تینوں خلاباز وسط ایشیائی ریاست قزاقستان میں واقع خلائی مرکز پر اترے ۔ تین خلاباز اب بھی سپیس سٹیشن پر خلائی تحقیق میں مصروف ہیں ۔ روسکاسموس کے مطابق ایک نیا خلائی مشن 19 نومبر کو روانہ کیا جائیگا ۔ اس مشن میں روس ، فرانس اور امریکہ کا ایک ایک خلاباز سوار ہوگا ۔