سینئر صحافی مطیع اللہ جان لاپتہ، اہلخانہ کی تصدیق۔ تفصیلات کے مطابق مشہور صحافی مطیع اللہ جان لاپتہ ہوگئے ہین جس کے حوالے سے صحافی برادری میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سینئر صحافی اعزاز سید کی جانب سے پیغام چھوڑا گیا کہ
مطیع اللہ جان لاپتہ ہوگئے ہیں، نامعلوم افراد نے انہیں اُٹھا لیا ہے اس بات کی تصدیق انکی بیوی کی جانب سے بھی کر دی گئی ہے ‘‘۔
ایک اور پیغام میں اعزاز سید کا کہنا تھا کہ ’’ مطیع اللہ جان کو زبردستی وہاں اس سکول کے سامنے سے اُٹھایا گیا جس سکول میں وہ کام کرتی ہیں ‘‘۔ جو کہ درج ذیل ہے:
اعزاز سید کی جانب سے اس گاڑی کی ویڈیو بھی شیئر کی گئی جو مطیع اللہ جان کے استعمال میں تھی۔ اس کے علاوہ بین الاقوامی خبررساں ادارے ” انڈپینڈنٹ اردو ” کی جانب سے بھی اس خبر کی تصدیق کی گئی ہے، انڈپینڈنٹ اردو کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خبر دی گئی ہے کہ ’’صحافی مطیع اللہ جان کی اہلیہ نے انڈپینڈنٹ اردو کو تصدیق کی ہے کہ ان کے شوہر لاپتہ ہیں۔ اہلیہ کے مطابق مطیع اللہ جان نے انہیں آج صبح سکول چھوڑا تھا جس کی بعد ان کی گاڑی مل گئی ہے جس میں چابی لگی ہوئی ہے
Three ,cars , one, Vigo, and,one ,ambulance, apparently, while, men, in, uniform, picking up, Matiullahjan919