راولپنڈی: چکری روڈ پر کار حادثے کے نتیجے میں ملتان کے گورنمنٹ ایمرسن کالج کے 3 پروفیسرز جاں بحق ہوگئے۔
Three college professors killed in a car crash in Rawalpindi
راولپنڈی میں موٹروے پرچکری روڈ کے قریب کارتیز رفتاری کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں ملتان کے گورنمنٹ ایمرسن کالج کے 3 پروفیسرز جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایسوسی ایٹ پروفیسرز رانا دلشاد اورراوؤ ذوالفقارجب کہ اسسٹنٹ پروفیسر راؤ ظفر اقبال شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق تینوں پروفیسرز مری جارہے تھے کہ حادثہ پیش آیا، تینوں پروفیسرز کی میتیں پمز اسلام آباد جبکہ ایک زخمی پروفیسربھی پمزمیں زیرعلاج ہے۔