شیخ رشید نے کہا ہے کہ یہ تین دن بہت اہم ہیں،جس چیزکاباہرشورتھا لیکن ابھی تک کوئی دستاویزعدالت میں پیش نہیں کی گئی۔

Three days are very important, Sheikh Rasheed
عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید نے پاناما لیکس کی سماعت شروع ہونے سے قبل عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 58 سوالات کا ابھی تک جواب نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ راجا صاحب کا بھی پتا چل جائے گا کہ وہ پٹاری میں سے کیا نکالتے ہیں۔ شیخ رشید نے مزیدکہا کہ وہ ٹرمپ جس کیخلاف اسکےملک کےاندرسےآوازاٹھ رہی ہے،پتانہیں یہ کیوں خاموش ہیں؟ حکومت شاید انتظار کر رہی ہے کہ کب ٹرمپ ان کے ویزے پرپابندی لگاتاہے۔رات کوٹرمپ،مودی اورنواز شریف کا نیا گٹھ جوڑ سامنے آگیا۔








