بنوں: حلقہ پی کے 90 کے تین بڑے خاندانوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی انتخابات میں قومی نشست پر عمران خان اور پی کے 90 پر ملک عدنان خان کی حمایت کا اعلان کردیا آئندہ ماہ اگست میں سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی آڈیالہ جیل میں ہونگے
حلقہ پی کے 90 کے علاقوں حاجی آباد فاطمہ خیل،طلب شاہ بازار احمد خان اور سوکڑی میں شمولیتی تقریبات سے پی کے 90 امیدوار ملک عدنان خان ،ڈسٹرکٹ کونسلر ملک شکیل خان ،سفیان خان،یونس خان اور حاجی مقصود شاہ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سابق وفاقی وزیر و وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی نے اپنی دور وفاقی وزارت میں 95 ارب روپے کی کرپشن کی جس کے خلاف نیشنل احتساب بیورو میں ریفرنس تیار ہو چکا ہے اسی طرح پانچ سال میں انہوں نے 27 کروڑ روپے گاڑی کے بلوں کی مد میں نکالے ہیں انشاء اللہ وہ بہت جلد اڈیالہ جیل میں نواز شریف کے ساتھ ہونگے انہوں نے کہا کہ عمران خان واحد لیڈر ہیں جنہوں نے اپنے جیب بھرنے کی بجائے کرپٹ لوگوں کے خلاف جدوجہد کی اور منتخب وزیر اعظم کو پہلے گھر اور اب جیل بھیج دی ا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا میں مثالی حکومت کی بغیر سفارش اور رشوت کے 57ہزار لوگوں کی میرٹ کی بنیاد پر روزگار دیا اسی طرح صحت کے شعبے میں بھی اصلاحات کی اور غریب لوگوں کیلئے سستا علاج متعارف کروایا یہی وجہ ہے کہ پورے ملک میں لوگ پی ٹی آئی حکومت کی مثالیں دے رہی ہے اور لوگ جوق درجوق پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ قومیں بہتر طرز تعلیم سے ترقی کر تی ہیں جو کہ پاکستان پر 60 سالوں سے قابض ٹولے نہیں کیا اب انشاء اللہ آئندہ وزیر اعظم عمران خان منتخب ہونگے اور ملک و قوم کی ترقی کیلئے بہتر طرز حکمرانی کریں گے ۔