اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہاہے کہ تحریک انصاف کے تین ارکان جو سندھ اسمبلی میں ہیں وہ تحریک انصاف کی پالیسیوں سے نالاں ہیں اور باربار پیپلز پارٹی سے رابطہ کرتے ہیں لیکن ہم خود قانون کی پاسداری کی وجہ سے ان کو ساتھ نہی ملاتے ۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ وفاق کے لئے اصول کچھ اورہے اور سند ھ کے لئے اصول کچھ اور ہے ، اس وقت پاکستان کے غریب عوام کومشکلات کا سامناہے ، اپوزیشن کی ذمہ داری ہے کہ اس نالائق حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کریں ۔ انہوں نے کہا تحریک انصاف کو سندھ میں حکومت بنانے کیلئے 85ارکان کی ضرورت ہے لیکن تحریک انصاف کے پاس صرف تین ارکان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے تین ارکان جو سندھ اسمبلی میں ہیں وہ تحریک انصاف کی پالیسیوں سے نالاں ہیں اور باربار پیپلز پارٹی سے رابطہ کرتے ہیں لیکن ہم خود قانون کی پاسداری کی وجہ سے ان کو ساتھ نہیں ملاتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجی عدالتیں اس ملک کا حل نہیں ہیں، ہم کو اپنے عدالتی نظام کوبہتر بناناہوگا ، تحریک انصاف کو عدالتی نظام کوبہتر بنانےکی کوشش کرنی چاہئے۔ا ن کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ میں شامل چودہ ایسے وزراءہیں جو ماضی میں حکومت وںکاحصہ رہے ہیں ، یہ کسی تبدیلی ہے ؟ دوچار ماہ بعد عوام کے سامنے یہ بات واضح ہوجائیگی