اسلام آباد: نیب کے تین افسران کو فرائض میں غفلت برتنے پر معطل کردیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیب کے تین افسران کو تین ماہ کیلئے معطل کیا گیاہے جن میں ایڈیشنل ڈائریکٹر احمد ممتاز باجوہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر علی ارسلان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فیصل منظور شمال ہیں ۔ افسران میں سے دو کا تعلق لاہور اور ایک کا تعلق کراچی ہے۔ نیب کے تینوں افسران کے کیخلاف تاحال انکوائری جاری ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ کے شہر سیہون شریف اور سانگھڑ میں پوسٹل بیلٹ پیپرز کے ذریعے دھاندلی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹری سندھ سے رابطہ کر کے کہا کہ سیہون کے اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کو گرفتار کیا جائے۔قبل ازیں الیکشن کمیشن نے ڈی ایس پی سمیت پنجاب کے چار افسران کو بھی سرکاری حیثیت کا ناجائز استعمال کرنے کے الزام میں معطل کر دیا ہے۔سرکاری افسران پر اپنے اختیارات کے نا جائز استعمال کا الزام ہے، مذکورہ چار افسران نے سیاسی مہم میں حصہ لیا۔معطل افسران میں ڈی ایس پی پنجاب پولیس شبہاز احمد ڈھکو، ڈپٹی سیکریٹری پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب اللہ یار ڈھکو شامل ہیں۔چنیوٹ کے سرجن ڈی ایچ کیو ڈاکٹر محمد علی اور اسکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر بی ایچ یو چنیوٹ عمران خان کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پی ایس 80 سیہون کے ایجوکیشن آفس میں ٹھپے لگانے کے الزام میں پانچ افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، اس انتخابی حلقے سے سابق وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں۔ ساہیوال واقعے کے نتیجے میں افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں، راؤ سردار کو ایڈیشنل آئی جی بنا کر سی ٹی ڈی کا اضافی چارج دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال واقعے کے تناظر میں ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد راؤ سردار کو اس عہدے کی اضافی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔