رائیونڈ: مانگا روڈ پر دکان کی چھت گرنے سے تین افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
Three people were killed from roof collapsed due to rain in Raiwind
لاہور پولیس کے مطابق مانگا روڈ پر شدید بارشوں سے ایک خستہ حال دکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 3 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چھت اس وقت گری جب گاہک دکان میں خریداری میں مصروف تھے۔ امدادی کارکنوں اور مقامی رہائشیوں نے ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔