کراچی: لیاقت آباد 9 نمبر سریا گلی میں واقع 3 منزلہ خستہ حال رہائشی عمارت زوردار دھماكے سے نیچے آگری جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد ملبے تلے دب کر زخمی ہوگئے۔
کراچی کے علاقے لیاقت آباد 9 نمبر سریا گلی میں واقع 3 منزلہ خستہ حال رہائشی عمارت زوردار دھماکے سے نیچے آ گری جس کے نتیجے میں ملبے تلے دبنے سے عمارت میں موجود 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں ملبے سے نکالنے کے بعد فوری طبی امداد کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان میں سے 2 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق عمارت کے ملبے تلے دبنے سے جاں بحق ہونے والے 3 افراد میں 13 سالہ ایان جبکہ زخمیوں میں شعیب، زین، اکبر، صفدر، نذیر، محمد علی اور واجد شامل ہیں تاہم مزید کسی حادثے سے بچنے کے لیے اطراف کی عمارتوں کو خالی کرایا جارہا ہے۔