شام میں حکومت اور باغیوں کے درمیان گزشتہ ہفتے ہونے والی ڈیل کے تحت لوگوں کے ایک نئے گروپ کو محصور شامی شہروں سے نکال لیا گیا ہے۔
ﷰ
انسانی حقوق کی صورتِ حال پر نگاہ رکھنے والی شامی تنظیم سیرین آبزرویٹری کے مطابق الفوعہ اور کفریا نامی شہروں سے تین ہزار کے قریب افراد کا انخلاء عمل میں آیا۔ ان افراد میں تقریباً سات سو مسلح عسکریت پسند بھی شامل تھے۔ گزشتہ ہفتے شمالی شام میں انخلاء کے دوران بسوں پر ہوئے ایک حملے کے نتیجے میں 112 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔