لندن(یس نیوز)لندن میں شیخ الاسلام علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی سربراہی میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے سینیئر اوورسیز رہنماؤں کا اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں طویل مشاورت کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کو انٹرنیشنل کریمینل کورٹ، یونائیٹڈ نیشن، ہیومین رائٹس کونسل اور دیگر انسانی حقوق کے عالمی فورمز پر اٹھانے کے حوالے سے اقدامات کرنے کے لیےایک 6 رکنی کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا جو سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے ڈارفٹ کو برٹش لاء فرم کے ساتھ مل کر حتمی شکل دے گی .
خالد محمود کی سربراہی میں بننے والی اس کمیٹی میں فرانس سے اظہر صدیق اور چوھدری محمد اعظم ، ہالینڈ سے فیصل مرزا اور تسنیم صادق جبکہ اس 6 رکنی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر داؤد مشہدی ہوں گے۔