ایکشن فلموں کے دیوانے تیار ہوجائیں کیونکہ تھرل سے بھرپور امریکن ۔جرمن فلم ’کولائیڈ‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔
Thriller, film, Colied, new, clips, released
ایرن کریوے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو جرائم پیشہ افراد کے گروہ میں شامل ہوجاتا ہے لیکن پھر اسے اس دلدل سے نکلنے کیلئے کافی جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں نکولس ہالٹ،فیلیسیٹی جانز،انتھونی ہوپکنز،بین کنگزلے اور مائیکل ایپ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جول سلور کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 24فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔