counter easy hit

اسرائیل لیکوڈ پارٹی طویل ترین اقتدار کا سورغ غروب ہونے والا؟

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) اسرائیل کی تاریخ میں سب سے زیادہ طویل درصے تک وزیراعظم رہنے والے بنیامین نیتن یاہو کے اقتدار کے بارے میں حتمی فیصلہ جمعرات کو متوقع ہے۔ان پر پچھلے سال نومبر میں رشوت ستانی، دھوکہ دہی اور اعتماد کو ٹھیس پہنچانے جیسے الزامات عائد کیے گئے تھے۔ جس پر سپریم کورٹ میں سماعت کا آغاز ہو گیا ہے۔ دو روزہ سماعت کے دوران فیصلہ کیا جائے گا کہ آیا وزیرِ اعظم پر لگائے گئے مجرمانہ الزامات اُنہیں نئی حکومت تشکیل دینے کا اہل قرار دیتے ہیں یا نہیں۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اگر سپریم کورٹ سے نیتن یاہو کے خلاف فیصلہ آتا ہے تو ایک بار پھر سے انتخابات منعقد کرائے جائیں گے۔ جو کہ اسرائیل میں پچھلے سال اپریل کے بعد ہونے والے چوتھے عام انتخابات ہوں گے۔ نیتن یاہو اور ان کے حریف بینی گینتز کے درمیان حکومت سازی کے لیے پچھلے ماہ ہی ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ جس کے مطابق نیتن یاہو اٹھارہ ماہ تک ملک کے سربراہ ہوں گے جس کے بعد حکومت بینی گینتز کو سپرد کردی جائے گی۔ فریقین کے درمیان طے شدہ معاہدے کو پارلیمنٹ میں اکثریت کی حمایت حاصل ہے۔ تاہم متعدد گروپس کی طرف سے اس معاہدے کو منسوخ کرنے اور نیتن یاہو کو وزیرِ اعظم بننے سے روکنے سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ کچھ اسرائیلی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عدالت نیتن یاہو کو نئی حکومت کی سربراہی کرنے سے نہیں روکے گی۔ اس کیس کا فیصلہ ممکنہ طور پر جمعرات کو آنے کی توقع ہے جس کے بعد 24 مئی سے نیتن یاہو کا ٹرائل شروع ہو گا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website