عام طور پر انگوٹھا چوسنے یا پھر ناخن چبانے کو ایک بدترین عادت سمجھا جاتا ہے اور اکثر والدین اپنے بچوں کو اس عمل سے روکتے دکھائی دیتے ہیں- لیکن ماہرین کی جانب سے ان عادات کو صحت کے لیے مفید قرار دے دیا ہے-
ماہرین کا کہنا ہے کہ جن بچوں میں یہ انگوٹھا چوسنے یا ناخن چپابنے کی عادت ہوتی ہے وہ عام طور پر مختلف اقسام کی الرجی سے محفوظ رہتے ہیں-
یہ نیوزی لینڈ کے تحقیق ڈیونیڈن ملٹی ڈسپلنری اینڈ ڈویلپمنٹ اسٹڈی نامی ادارے کے ماہرین نے کی ہے اور اس تحقیق میں 1000 بچوں کا جائزہ لیا گیا-
ماہرین کے مطابق ان عادات کے حامل بچوں میں جلدی امراض لاحق ہونے کے خطرات کی شرح کم ہوتی ہے-
ماہرین کا کہنا ہے کہ انگوٹھا چوسنے سے جسم میں ایسے جراثیم داخل ہوتے ہیں جو بچوں کے مدافعتی نظام کو مزید مضبوط بناتے ہیں اور یوں ان پر الرجی جیسے بیماریاں آسانی سے حملہ آور نہیں ہوسکتیں۔