counter easy hit

سانحہ 12 مئی :ملزم عبدالرفیق 90 دن کے ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں

Karachi

Karachi

کراچی (یس ڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے سیکٹر انچارج ملزم رفیق عرف کائیں کی 90 روزہ نظر بندی سے متعلق رینجرز کی درخواست منظور کرلی رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزم سانحہ 12 مئی سمیت ٹارگٹ کلنگ اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہے۔ ملزم عبدالرفیق کو رینجرز کی اسپیشل ٹاسک فورس نے سخت سیکیورٹی میں اے ٹی سی کورٹ میں پیش کیا۔ملزم کو محمود آباد سے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا۔

رینجرز لاء آفیسر کے مطابق ملزم ایم کیو ایم محمود آباد کا سیکٹر انچارج، اور اسٹیٹ بینک میں گریڈ 18 کا ملازم ہے۔ رینجرز نےملزم کے جرائم سے متعلق اسٹیٹ بینک حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ دوسری طرف ایم کیو ایم لیگل کمیٹی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ ملزم رفیق بے گناہ ہے اور اسکی گرفتاری ایم کیو ایم کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔رینجرز کے مطابق ملزم منظور کالونی کے عامر عرف دوانی کی ٹارگٹ کلر ٹیم سے احکامات لیتا تھا ملزم ٹارگٹ کلنگ کے علاوہ لینڈ گریبنگ اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہے۔