counter easy hit

عمران خان سے ملنے کی کوشش کرنے والے کارکن پر ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کا تشدد

Tiger force workers to meet Imran volunteers violence

Tiger force workers to meet Imran volunteers violence

اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان عوام بالخصوص نوجوانوں میں اس قدر مقبول ہیں کہ ہر کوئی ان سے ملنے کی خواہش رکھتا ہے اور آج جب عمران خان بنی گالہ میں پریس کانفرنس کرنے آئے تو ایک نوجوان نے اپنے پسندیدہ لیڈر سے ملنے کی کوشش کی لیکن ٹائیگر فورس کے رضا کاروں نے اسے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

عمران خان بنی گالہ میں پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ ایک نوجوان نے چیخ و پکار شروع کر دی کہ یہ کیسا انصاف ہے مجھے اپنی پارٹی کے قائد سے ملنے کی اجازت نہیں دی جا رہی اور جب تحریک انصاف کے جوشیلے کارکن نے عمران خان کی طرف جانے کی کوشش کی تو ان کی سیکیورٹی پر مامور ٹائیگر فورس کے اہلکاروں نے نوجوان کارکن کو دبوچ کر زمین پر گرا دیا اور اس پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کردی جس سے اس کے منہ سے خون آنے لگا۔

بعد ازاں ٹائیگر فورس کے اہلکار پی ٹی آئی کے کارکن کو بنی گالہ کی جانب لے گئے اور ذرائع کے مطابق اسے وہاں پر بھی پہلے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر منانے کی کوشش کی۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website