ممبئی (یس ڈیسک) بالی ووڈ اداکار جیکی شیروف نے کہا ہے کہ میں اپنے بیٹے ٹائیگر کے ساتھ کام کرنے کے لئے بے چین ہوں تاہم اس کے لئے اچھے سکرپٹ کا انتظار ہے۔
انہوں نے کہا کہ بطور باپ مجھے اپنے بیٹے ٹائیگر پر فخر ہے۔ وہ انڈسٹری میں بہت اچھا کام کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ ہم سے پوچھتے ہیں کہ کب ہم دونوں ایک ساتھ سکرین پر جلوہ گر ہونگے تو میں انہیں یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں خود بھی اپنے بیٹے کے ساتھ کام کیلئے بیتاب ہوں۔
تاہم اس کے لئے مجھے ابھی اچھے سکرپٹ کا انتظار ہے۔