لاہور (یس ڈیسک) ملک کے بیشتر حصوں میں بجلی کی معطلی کے حوالے سے این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ اس وقت 6 ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم میں آگئی ہے۔ این ٹی ڈی سی ترجمان کے مطابق ہائیڈل کی پیداوار 2767 میگاواٹ ہے جبکہ آئی پی پیز کے ذریعے بجلی کی پیداوار 2764 میگاواٹ ہے۔
جینکوز کے ذریعے بجلی کی پیداوار 512 میگاواٹ ہے۔ این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ اس وقت 6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آگئی ہے۔ گزشتہ رات بجلی بڑے بریک ڈاون کے باعث ملک کا 80 فیصد حصہ بجلی سے محروم ہو گیا تھا۔ ترجمان ایں ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ بجلی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔