counter easy hit

بریکنگ نیوز: بالآخر وقت ختم ہوگیا۔!! وزیراعظم احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے حوالے سے عوام کیلئے بُری خبر آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں رجسٹریشن کرانے کا وقت ختم ہوگیا، گزشتہ نو دنوں میں 53 ارب33 کروڑ 60 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں رجسٹریشن کرانے کا وقت ختم ہوگیا، معاون خصوصی ڈاکٹرثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ پروگرام کے تحت گزشتہ نو دنوں میں 53 ارب33 کروڑ 60 لاکھ روپےتقسیم کیے گئے۔ وزیراعظم نے لاک ڈاؤن کے دوران مستحق افراد کو بارہ ہزار روپے فی خاندان دینے کااعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مستحقین میں ایک سو چوالیس ارب روپے کی رقم تقسیم کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ ضرورت مندوں میں نقدرقوم کی منتقلی حکومت کابڑاکارنامہ ہے، پاکستان کی تاریخ میں کسی حکومت نے اتنی بڑی رقم کی تقسیم کاآغازنہیں کیا۔ خیال رہے عمران خان کی حکومت کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو عالمی میڈیا میں بھی پذیرائی ملی تھی اور امریکی نشریاتی ادارے نے اس حوالے سے رپورٹ بھی شائع کی۔ امریکی نشریاتی ادارے رپورٹ میں لکھا تھا کہ پاکستان نےاپنی تاریخ میں معاشرتی تحفظ کا سب سے بڑاپروگرام شروع کردیا ہے، کورونا وائرس کےدوران لاک ڈاؤن کا مقابلہ کرنے کیلئے پاکستان اپنے غریب شہریوں میں تقریباً ایک ارب ڈالر تقسیم کرے گا۔ سی این این کا کہنا تھا کہ ثانیہ نشتر کے مطابق منصوبے کے تحت ایسے شہریوں کی مدد تک پہنچاجائےگا جوموجودہ حالات میں سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ منصوبے کے تحت ایک کروڑ بیس لاکھ خاندانوں کی مدد کی جائےگی تاکہ وہ اشیائے خورونوش حاصل کرسکیں۔ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام میں رجسٹریشن کرانے کا وقت ختم ہوگیا، گزشتہ نو دنوں میں 53 ارب33 کروڑ 60 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website